ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی کراچی پولیس آفس میں آمد

کراچی میں ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے غلام نبی میمن کے چارج چھوڑنے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے کراچی پولیس آفس آمد کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج سنبھالا۔ ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار علی لارک و دیگر سینئر پولیس افسران نے خوش آمدید کہا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، غلام نبی میمن کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نےسلامی پیش کی۔ پولیس چیف عمران یعقوب منہاس اور دیگر نےغلام نبی میمن کو پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔

Comments are closed.