ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کا آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

ملتان:- ضمنی انتخابات ،جنوبی پنجاب پولیس آفس میں الیکشن میں سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم تمام حلقوں سے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

باغی ٹی وی : الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں ہر حلقے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی جا رہی ہے جنوبی پنجاب کے ضمنی الیکشن کے حلقوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں pp217 ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے آر پی او ملتان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا-

اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب بھی ہمراہ تھے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق
نے کہا کہ pp 217 کی عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں pp217 میں شرپسند عناصر کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا پولیس غیر جانبدار رہتے ہوئے قانونی پہلوؤں پر عمل پیرا ہے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں pp217 میں تمام افسران الیکشن کے عمل کو پر امن بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں ۔

پی پی 217 میں 4 امیدوار آمنے سامنے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑا مقابلہ متوقع ہے ن لیگ کے شیخ سلمان نعیم اور پی ٹی آئی کے زین حسین قریشی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے تحریک لبیک کے زاہد حمید گجر اور جماعت اسلامی کے ساجد اسماعیل بھی میدان میں ہیں

حلقہ میں 124 پولنگ اسٹیشن جبکہ 392 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں مرد ووٹرز کے لئے 214 جبکہ خواتین کے لئے 178 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مردوں کے لئے 61، خواتین 55 جبکہ 8 کمائنڈ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں ضمنی الیکشن میں دو لاکھ 16 ہزار 996 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے مرد ووٹرز کی تعداد 115158 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 101838 ہے –

ملتان میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات، 26 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں پولیس ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے 2633 جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹ نصب، ہر شخص کی تلاشی، سخت چیکنگ ہوگی دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، مسلح گارڈ رکھنے پر پابندی عائد ہے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم ،سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام صورتحال مانیٹر کی جائے گی-

واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 217 سے سلمان نعیم نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ضمنی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین حسین قریشی سلمان نعیم کے مقابل ہیں-

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ملتان،پی پی 217 خواتین پولنگ اسٹیشن نمبر 14 پر خواتین کو شیر پر مہر لگانے کی تلقین کی جا رہی ہے پی ٹی ائی کارکنان پولنگ اسٹیشن نمبر 14 کے باہر جمع ہیں-

خواتین کا کہنا ہے کہ اندر بیٹھی ہوئیں پرائذڈنگ افیسر سب خواتین کو شیر پر مہر لگانے کا دباو ڈال رہی ہیں .ہمیں ازدانہ ووٹ ڈالنے دیا جائے عملہ کیوں شیر پر مہر لگانے کا دباو ڈال رہا ہے-

Comments are closed.