ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ,,سیلور فرانزک،، کے حوالے سے خطاب

0
53

ایبٹ آباد(حمداللہ خان نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت”سیلولر فرانزک“کے حوالے سے ریجنل کانفرنس ہال ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن صاحبان، حساس اداروں کے افسران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد الیاس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل آئی بی نے شرکاء کو اہم اور ان ٹریس مقدمات میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اورزیر تفتیش مقدمات کے مختلف پہلوؤں سے تفتیشی عمل کو بہتر بنانے اور اصل ملزمان کو ٹریس کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے موبائل سی ڈی آر،وقوعہ کے وقت مجرمان کی لوکیشن اورجائے وقوعہ پر استعمال ہونیوالے موبائل فونز کی مکمل معلومات حاصل کرنے کیساتھ ساتھ اس جگہ کی جیو فرائزنک کرنے کے حوالے سے بھی شرکاء ورکشاپ کو لیکچر دیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نے اس موقع پر پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کا آپس میں تعاون انتہائی ضروری ہے۔ تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لانے کیلئے ہم نے یہ ٹریننگ سیشن رکھا ہے ا س کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مشکل تفتیشی مقدمات میں تفتیشی افسران کو کیس میں حل کرنے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفیش کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے کون سی چیزیں ضروری ہیں اور جو چیزیں نئی متعارف ہوئی ہیں ان کے بارے میں آگاہی اورمستقبل میں کیا ہونے جا رہا ہے اور پہلے جو گزر چکا ہے اس میں کیا بہتری لائی جا سکتی تھی اور جو خامیاں تفتیش کے عمل میں کی گئیں ان کو کیسے دور کیا جائے۔ اس ٹریننگ سیشن کیلئے SSP کیپٹن (ر) محمد الیاس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل آئی بی کو ہم نے مدعو کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمارے لئے ٹائم نکالا اور یہاں تشریف لائے اور انتی بہترین معلومات سے ہمارے تفتیشی افسران کو آگاہی بہم پہنچائی۔انہوں نے تمام شریک افسران سے کہا کہ آپ لوگ اس ٹریننگ سیشن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،مقدمات کی تفتیش میں ٹیکنیکل پیچیدگیوں کے متعلق الیاس صاحب سے معلومات حاصل کریں اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں ان چیزوں کو لاگو کریں اور اپنے اہم مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کو مزید بہتر کر کے اصل مجرمان تک پہنچ کر ان قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔

Leave a reply