وفاقی وزیرآبی وسائل فصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کوموجودہ مشکل حالات میں جنرل قمرجاویدباجوہ کی ضرورت تھی. آدھے راستے میں حکمت عملی اورلیڈر نہیں بدلے جاتے.

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں. جنرل قمر جاوید باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں، حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں، قوم اعتماد کرسکتی ہے کہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے.

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی، اس حوالہ سے وزیراعظم آفس سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے فیصلہ ملک ، خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا.

Shares: