لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی پلاننگ ہے لاشیں گریں اور ان کو کیش کریں۔
باٹی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرینوں، لفٹر اور سرکاری وسائل و سرکاری ملازمین کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آرہے ، کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد ہوتی ہے؟ علی امین گنڈا پور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آرہے ہیں، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے ہیں لیکن یہ دہشت گرد جماعت ہے، پنجاب کے لوگوں نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، جو بھی قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شنگائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال رہے ہیں لیکن یہ جماعت پاکستان کو دوبارہ عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے حربے استعمال کر رہی ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی(عمران خان) پاکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی کا ی چوک پر احتجاج :موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی،سڑکیں …
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ غیر ملکی سربراہ کی دارالحکومت میں موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، پی ٹی آئی احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرے، کوئی مظاہرہ کرے گا تو نرمی نہیں برتی جائے گی۔
دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی پی ٹی آئی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس ختم ہونے تک اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج مؤخر کرنے کا مشورہ دیا۔
احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں،اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ …
ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی آج ہونے والے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیا جائےگاحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا احتجاج پُر امن ہوگا اور حالات کی خرابی کے ذمہ داری تشدد کرنے والے ہوں گے۔