بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی عادل درانی کے ساتھ شادی خطرے میں ہے. ایسا وہ کہہ رہی ہیں ، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر کے افئیر کا جب مجھے پتہ چلا تو میں بہت پریشان ہوئی اس نے مجھے کہا کہ میں اس لڑکی کو چھوڑ دوں گا بلکہ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ میں اس لڑکی کو چھوڑ دوں گا لیکن اس نے نہیں چھوڑا . راکھی ساونت نے کہا کہ عادل کم از کم قرآن مجید جیسی پاک کتاب پر ہاتھ رکھنے کا تو مان رکھو ، تم نے کہا تھا اسکو بلاک کر دوں گا اور یہ بات بھی پاک کتاب پر ہاتھ رکھ کر کہی تھی ، لیکن ایسا نہیں کیا. راکھی نے مزید کہا کہ میں عادل کے ساتھ ایک بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ابھی اس لڑکی کا نام میڈیا میں نہیںلے رہی بس اسکو
سمجھا رہی ہوں کہ ایک شادی شدہ عورت کے گھر کو خراب نہ کرے. جو آدمی اپنی بیوی کا نہیں وہ کسی کا نہیںہو سکتا. عادل اگر مجھے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ تمہیں بھی دھوکہ دے سکتا ہے. انہوں نے اس لڑکی کو میڈیا کے زریعے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کروانی چاہیے کیوں وہ گھر اجاڑنے کا سبب بن رہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ عدالت میں جائوں گی اس رشتے کو بچانے کےلئے.