بالی وڈ آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کو ضمانت مل گئی ہے ان پر راکھی کے بہت سارے الزامات ہیں ، کیس کیا رخ اختیار کرے گا راکھی کے الزامات میں کتنی سچائی ہے اس کے لئے کرنا پڑے گا انتظار. راکھی نے عادل کے حوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ تنو سے شادی کرنے والا ہے دونوں نے مل کر مجھے دھوکہ دیا ہے. عادل کی گرل فرینڈ حاملہ ہے اور اس کی پریگننسی کی میرے پاس رپورٹس بھی ہیں جو کہ میں وقت آنے پر میڈیا کو ضرور دکھائوں گی. انہوں نے کہا کہ میں عادل کے ساتھ صلح
صفائی تب تک نہیں کروں گی جب تک کہ وہ دل سے معافی نہ مانگ لے اور وہ سب کام کرنے سے توبہ کرے جو مجھے ہرٹ کرتے ہیں، میں بیوی ہوں مجھے بیوی کی طرح ٹریٹ کرے. راکھی نے کہا کہ عادل نے جو مجھے دکھ دئیے ہیں اور مجھ سے پیسوں کا فراڈ کرنے کے ساتھ میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس سب کی وجہ سے میں بہت زیادہ تکلیف میں رہی ہوں. اب کورٹ میں ہی سارے معاملے طے ہوں گے.ًمیں نے صدق دل سے اس رشتے کو بچانے کی کوشش کی .