بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ تیسری شادی اسلام قبول کر کے کی ہے ، وہ اپنے رشتے کو لیکر ہیں کافی پریشان ، انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے اپیل کر دی ہے کہ عادل درانی کو انٹرویوز مت کریں میں ہی اسکو میڈیا میں لیکر آئی تھی اور میں ہی آپ سب سے اپیل کررہی ہوں کہ اسکو مزید انٹرویو نہ کریں اسکو سٹار نہ بنائیں. راکھی نے یہ کہتے ہوئے صحافیوں کے پائوں کو بھی ہاتھ لگانے کی کوشش کی. راکھی ساونت اس موقع پر زارو قطار روتی رہیں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت دل سے شادی کی لیکن یہ شادی مجھے راس نہیں آئی میں بے حد پریشان ہوں عادل مجھے چھوڑ کر کسی دوسری لڑکی کو کیسے اپنا سکتے ہیں. میں اس شادی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی. راکھی
نے مزید کہا کہ نہ مجھ سے کھایا جا رہا ہے نہ پیا جا رہا ہے میری ماں کو ابھی ابھی دفنایا ہے میں نے ، مجھ پہ ماں کے کینسر کا ، اسکی موت کا ، عادل کی گرل فرینڈ کا پہاڑ ٹوٹا ہے ، ساری دنیا میں میرا مذاق بن رہا ہے خدا اس سے بہتر ہے تو مجھے اٹھا لے. راکھی نے کہا کہ میں ڈرامہ نہیں کرتی ، میں دل سے دکھی ہوں ور میں نے جیسی مشکل زندگی جی ہے کوئی ایسی زندگی ایک دن بھی جی کر دکھائے. راکھی میڈیا کو بار بار عادل کو انٹرویو کرنے سے منع کرتی رہی .