راکھی ساونت اور عادل درانی ان دنوں بہت زیادہ ہیں خبروں میں. راکھی ساونت کے مطابق ان کی عادل کے ساتھ شادی پچھلے سال مئی میںہوئی تھی ، عادل نے انہیںکہا تھا کہ اس شادی کو تب تک چھپانا ہے جب تک کہ میری فیملی مان نہ جائے. لیکن راکھی نے شادی کی وڈیوز پبلک کر دیں تو عادل اس شادی سے انکار کرتے رہے لیکن تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عادل اس شادی کو مان گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے اور راکھی نے شادی کر لی ہے اور ہم میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ رہ رہے ہیں. میں اس شادی سے اس لئے انکار کررہا تھا کیونکہ میں اپنی فیملی کو منا رہا تھا میری فیملی مان نہیںرہی. اور منانے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے. عادل نے کہا کہ جب میڈیا میں ہر طرف یہ باتیں کچھ زیادہ ہی ہونے لگیں تو مجھے لگا کہ راکھی کے ساتھ اپنی شادی
کا اعتراف کرنا چاہیے راکھی بیچاری اکیلی میڈیا کا سامنا کررہی ہے. عادل نے یہ بھی کہا کہ میری فیملی راکھی کے لئے نہیںمان رہی . یاد رہے کہ راکھی ساونت کی عادل کے ساتھ تیسری شادی ہے اور عادل کی دوسری شادی ہے. دونوں بظاہر تو ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ رشتہ کتنی دیر چلتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا.