برابری پارٹی کےچئیرمین جناب جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں کے خلاف مہم چلا رہا ہے. یہ بس یہ چاہتا ہےکہ اس کی جو گھٹیا آڈیوز نکل رہی ہیں اس سے لوگوں کی توجہ ہٹے اور دوسرے لوگوںکو برا بھلا کہا جائے. جواداحمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کے اکائونٹس سے مہوش حیات ، کبری خان ، سجل علی اور ماہرہ خان کی تصاویر لگا کر ان کو گندا کر رہے ہیں . ان چاروں اداکارائوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور فلموں کو چلانے کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہیں. عمران خان ایک گندا آدمی ہے جو عورتوںکی عزت نہیںکرتا اس کے سپورٹرز بھی خواتین کی عزت نہیںکرتے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کی بڑی اداکارائوں کی
عزتیں اچھالی جا رہیں ہیں اور یہ سب عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایما پر کیا جا رہا ہے. میرے جیسا آدمی جو ان باتوں میںنہیںپڑتا مجھے بھی اس معاملے میںبولنا پڑا ہے میںسخت الفاظ میں اس ساری گندی مہم کی مذمت کرتا ہوں. میں شوبز کے لوگوں کو کافی عرصے سے سمجھا رہا ہوں کہ نہ کریں اس گندے آدمی کو سپورٹ ، اب بھی وقت ہے سنبھل جائیں تحریک انصاف والے، گند کے اس کھیل کو کھیلنا بند کریں.