آئٹم گرل راکھی ساونت نے گزشتہ روز انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ انکشافات کئے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میں جب بگ باس مراٹھی میں گئی اس وقت میری مآں سخت بیمار تھی، میں عادل کو دس لاکھ روپے کا چیک دے کر گئی تھی اور کہا تھا جیسے ہی ڈاکٹرز مانگیں ان کو دے دینا لیکن اس نے ڈاکٹروں کو پیسے نہیں دئیے. انہوں نے مزید کہا کہ جب میں گھر پہنچی تو یہ اپنا سارا سامان لیجا جا چکا تھا، میں نے گھر میں ایک چھوٹا سا لاکر بنا رکھا تھا اس میں میری ماں کے زیورا اور میرے پیسے تھے وہ سب لے گیا ہے. مجھے چھوڑ گیا ہے . راکھی نے کہا کہ
عادل نے جو گاڑی مجھے گفٹ کی تھی وہ ، وہ بھی ساتھ لے گیا ہے اب میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے.میں لٹ گئی ہوں، اس نے مجھے دھوکہ دیا ہے. اب می دوبارہ سے محنت کروں گی اور گاڑی لوں گی اور سیکنڈ ہینڈہی لوں گی کیونکہ نئی گاڑٰی کے لئے کہاں اتنی جلدی پیسے جمع ہوں گے. انہوں نے کہا کہ عادل اب میری زندگی میں واپس نہیں آئیگا . اس نے میرے جذبات سے کھیلا ہے اور بالی وڈ میں اینٹری کے لئے میرا استعمال کیا ہے. میں محسوس کررہی ہوں کہ میرا عادل کے ساتھ شادی کا فیصلہ اچھا نہیں تھا.