راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ عادل درانی مجھے مارتا تھا اور جانوروں جیسا سلوک کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نماز پڑھ رہی تھی کہ عادل کو اسکی گرل فرینڈ کا فون آیا اوروہ اس سے باتیں کررہا تھا باتیں کرتا کرتا آیا اور مجھے مارنا شروع کر دیا، نماز پڑھنے کے دوران اس نے مجھے مارا، میں نے اپنی نماز خراب نہیں کی اور مار کھاتی رہی لیکن عادل کوشرم نہیں آئی. انہوںنے کہا کہ کئی بار عادل نے مجھے مارا اور جب مارتا تھا اکثر اسکی گرل فرینڈ فون پر ہوتی تھی اور وہ کہتی تھی کہ راکھی کو اور مارو. راکھی نے یہ بھی کہا کہ جس روز میری ماں کا انتقال ہوا عادل اپنی گرل فرینڈ کے پاس تھا میںنے جب اس سےکہا کہ آج کے دن تو شرم کر لیتے تو اس نے مجھے مارنا شروع کردیا اپنے بچائو میں ، میں نے
اسکو دھکے مارے اور گھر سے چلی گئی. انہوںنے کہا کہ عادل عجیب انسان ہے میرے ساتھ بیٹھا بیٹھا اپنی گردن ،سینے اور بازئوں پر ناخن مار کر وڈیو بنا لیتا تصاویر بنا لیتا اور کہتا کہ دیکھو میری ییوی مجھ پہ کتنا ظلم کرتی ہے. راکھی نے کہا کہ عادل کو میںنے بہت موقع دئیے جب سے میری زندگی میں آیا ہے چھ گرل فرینڈز بدل چکاہے.