ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت
سرگودھا ۔ 25جولائی (اے پی پی)ایڈےشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن (ر) شعیب علی نے متعلقہ اداروں کو کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ریسییو اداروں کو وضع کردہ فلڈ پلان پر فوری عمل در;200;مد کرنے کی ضرورت پر زور دےا ۔ وہ ضلع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے کئے گئے پےشگی اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 ،سول ڈےفنس، ریونیو، لائیوسٹاک ،;200;بپاشی ، زراعت اور پی ڈی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سیلاب کی صورتحال سے ;200;گاہ رکھنے کے لئے محکمہ ;200;ب پاشی کو فلڈ کنٹرول سنٹر24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو ہداےت کی کہ وہ سیلاب کی صورت میں جانوروں کےلئے فری ونڈا کا انتظام کرےں ۔ انہوں نے بلدےاتی اداروں کو مون سون کی صورت مےں نشےبی علاقوں سے پانی کے اخراج کے انتظامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے.