ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لئے ایک اور احسن اقدام۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لئے ایک اور احسن اقدام۔
کراچی پولیس کیساتھ محمدی بلڈ بینک اور افضال میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ طے شدہ معاہدے کے تحت کراچی پولیس کے افسران و جوان اور انکے اہل خانہ کو انتقال خون سمیت دیگر خون کی ضروریات میں فوری خون کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔تھیلیسیمیا سمیت دیگر خون کی بیماریوں کی جانچ کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔
افضال میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کی فیملیز میں موجود تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا علاج معالجے سمیت خون کی دیگر ضروریات کی سہولت فراہم کریگی۔معاہدے میں شامل محمدی بلڈ بینک اور افضال میموریل تھیلسمیا فاؤنڈیشن کلیکشن پوائنٹس پولیس اسپتال گارڈن, کراچی میں کھولی جا رہی ہیں جہاں پولیس کے افسران و ملازمان سمیت انکی فیملیز کیلئےخون اور مختلف لیبارٹری ٹیسٹ ، او۔پی۔جی ٹریٹمنٹ ٪70 فیصد ڈسکاؤنٹ اور فری ایکسرے، الٹراساؤنڈ وغیرہ کی سہولت موجود ہوگی۔
کراچی پولیس میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف افسران و اہلکاروں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔افضال میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر عاصم قدوائی نے پولیس کو آنر دینے کے لئے پولیس ریسپکٹ کارڑ بھی متعارف کرایا گیا۔
کراچی پولیس کیساتھ معاہدے کیلئے افضال میموریل تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے سی ای اوڈاکٹر عاصم قدوائی، محمدی بلڈ بینک کے سی ای اوسید مہدی رضوی سمیت دیگر ڈاکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔