آدیتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے کی حال ہی میں پرتگال اور سپین سے کچھ تصاویر اور وڈیوز وائرل ہوئیں ان کی جہاں چرچا ہوئی وہیں اننیا پانڈے کی والدہ نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اننیا کو اپنے کیرئیر پر توجہ دینی چاہیے. اس حوالے سے جب میڈیا نے آدیتیہ رائے کپور سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ میری اور اننیا کی وڈیوز اور تصاویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں. انسان جب مسلسل کام کررہا ہوتا ہے تو اسکو آرام کی ضرورت ہوتی ہے لہذامیں نے کام سے تھوڑا وفقہ لیا اور چھٹیاں منانے بیرون ملک چلا گیا.
”مجھے بارشیں بہت اچھی لگتی ہیں اور وہاں میں بارشوں کو بہت انجوائے کیا”، جب واپس آیا تو میرے لئے ایک ٹریٹ یہ تھی کہ یہاں بھی ایک ہفتہ تک مسلسل بارش ہوتی رہی. یوں آدیتیہ رائے کپور نے نہایت ہی محتاط انداز میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیکر اپنی جان چھڑوا لی اور ایسی کسی بھی کنٹرورسی میں نہیںپڑے جس کو لیکر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بات ہورہی ہے. یاد رہے کہ آدیتیہ رائے کپور اور اننیا پانڈے میںآجکل کافی نزدیکیاں ہیں اور دونوں ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں.
آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان
کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …
راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …