عدا لت کاصاف پانی کو محفوظ کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم
لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ایم ڈی واسا عدالت میں پیش ہو کر آگاہ کیا کہ پانی کی بلنگ والے میٹرز پر کسٹم ڈیوٹی بہت زیادہ ہے جس پر عدالت نے ایف بی آر کو کسٹم ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے میٹروں میں عوام کو کہاں تک رعایت دی جا سکتی ،عدالت میں واٹر کمیشن کی جانب سے نمائندے سید کمال حیدر نے رپورٹ جمع کروادی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 69کار واشنگ اسٹیشن سیل کیے گیے جبکہ 15 روز تک ریساءکلنگ پلانٹ لگنے کا وقت دے دیا، اسکے بعد مکمل سیل کردیا جاے گا اور گڑے کھود کر پانی کی نکاسی کا عمل کو پندرہ روز میں بند کیا جائے گا، پانی کو آلودہ کرنے والی 14فیکٹرہون کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور فیکٹری مالکان نے صاف پانی کو آلودہ کرنا بند نہ کیا تو 15روز بھی فیکٹری بھی سیل کردیں گئی، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا،عدالت نے ریماکس دیے کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی سربراہی میں واٹر کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، اجلاس میں چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو بھی شامل کیاجائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ماحولیات پنجاب کو طلب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو پانی کی بلنگ والے میٹرز کے معاملہ پر کسٹم ڈیوٹی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔