عدلیہ اپنے سارے بدنامی کے داغ مٹانا چاہتی ہے تو منتخب وزیراعظم کے خلاف کیے جانے والے جعلی انتقامی فیصلے واپس لے، عمار مسعود

0
31

عدلیہ اپنے سارے بدنامی کے داغ مٹانا چاہتی ہے تو منتخب وزیراعظم کے خلاف کیئے جانے والے جعلی انتقامی فیصلے واپس لے، عمار مسعود
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صحافی عمار مسعود نے ٹویت‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدلیہ اپنے سارے ادارے کے چہرے سے بدنامی کے داغ مٹانا چاہتی ہے تو یہی وقت ہے
ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف کیئے جانے والے جعلی انتقامی فیصلے واپس ہونے چاہیں


واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا

Leave a reply