ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایات پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات جاری

0
50

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی آصف جان صدیقی اور میونسپل کمشنر غلام رسول راہپوٹو نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کام جاری ہیں،گلشن اقبال اور جمشید زونز میں محرم الحرام سے قبل جلوس کے روٹس اورمجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف زیادہ تر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنادیا گیا مزید بہتری لانے کے پیش نظر اب بھی کام جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر کی ہدایات کے پیش نظر سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کاموں میں بہتری لائی جارہی ہے، جلوس کے روٹس پر سپرنٹنڈنگ انجینئرسول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجینئرز اقبال ملاح، سلمان میمن کے متحرک کردار کی بدولت سڑکوں کی بہتری، نالوں کی سلیبنگ، مین ہولز پر ڈھکنے رکھنے کے کام سمیت دیگر امور تاحال سر انجام دئیے جارہے ہیں، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، تجاوزات کا خاتمہ، ملبہ اور مٹی اٹھانے کے کام سمیت جھاڑیوں کی کٹائی اور درختوں کو تراش کر گرین ریفیوزل کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے.

Leave a reply