کرپٹ لوگوں کوچوراہوں پر سزائیں دی جائیں عدنان جیلانی کا مطالبہ

اداکار عدنان جیلانی جنہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے وہ اداکاری کے رموز و اوقاف تو جانتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ملکی سیاسی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں. اپنے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں وہ برس پڑے ہیں ملک کی موجودہ نازک صورتحال پر. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ملک کے ایک سابق وزیراعظم کے منہ سے یہ سن کر کہ 85ارب کے منصوبے میں 20ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، بھئی آپ حکومت میں کیا کرنے آتے ہو جب کرپشن چوری پر قابو نہیں‌پا سکتے. انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا جائے گا ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے.انہوں نے یہ کہا یہی وہ وقت ہے کہ جب چوروں ڈاکوئوں کو سخت سزائیں

دی جائیں ان کو چوراہوں پر لٹکایا جائے تاکہ ملک کو لوٹنے کی دوبارہ کوئی ہمت نہ کرے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ حتساب اور کرپشن پر سخت سزائیں دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ کل کوئی انتقام کا الزام نہ لگائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں امیر امیر سے امیر تر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا رہا ہے. لوگ پریشان حال زندگی بسر کررہے ہیں. ابھی بھی نہیں سوچیں گے تو کب سوچیں گے.

Comments are closed.