گلوکار عدنان سمیع خان جب بھی بولتے ہیں بے دھڑک ہو کر بولتے ہیں ، بغیر ڈر خوف کے جو بھی ان کے دل میں ہوتا ہے بول جاتے ہیں. عدنان سمیع خان کو بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے. تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تیلگو زبان کے گیت ناٹو نوٹو کو آسکر ایوارڈ‌ ملا ہے ، جس پر جہاں بھارتی بہت خوش ہیں وہیں عدنان سمیع خان نے متنازع ٹویٹ کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیراعلی کو ہندی کی بجائے تیلگو زبان کی تعریف کرنے پر تالاب کا مینڈک کہہ دیا. عدنان سمیع خان نے جے ہند کا نعرہ لگاتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے لکھا کہ وہ تالاب

کے مینڈک کی طرح سمندر کو دیکھنے سے قاصر ہیں اور وہ ملک کے بجائے اپنے چھوٹے سے علاقے کو سراہ رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہئیے۔عدنان سمیع خان کو بنیادی طور پر تیلگو زبان کے گیت ناٹو نوٹو کو آسکر ملنے کی خوشی نہیں ہوئی کم ازکم انہوں نے جو ٹویٹ کی اس سے تو یہی لگتا ہے. یاد رہے کہ عدنان سمیع خان نے بھارت کے لئے پاکستان کی شہریت حاصل کی اور کبھی پاکستان کو مڑ کر نہ دیکھا. تاہم زیبا بختیار پاکستان میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہے.

Shares: