عدنان شاہ ٹیپو کو کس بات کا ہے بے حد افسوس

اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنی پھوپھو کرنل نسیم اختر سے بے حد محبت کرتا تھا انہوں نے مجھے پالا میں آج جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں، میں شاید اپنے باپ سے بھی اتنی محبت نہیں کرتا ہوں گا جتنی مجھے اپنی پھوپھو سے محبت تھی۔ انکا جس دن انتقال ہوا میں ایک ایسی جگہ شوٹنگ کررہا تھا جہاں فون کے سنگلنلز نہیں آرہے تھے، میری پھوپھو کا انتقال صبح ہوا اور سارا دن مجھے گھر والے فون کرتے رہے اور میرا فون نہیں مل رہا تھا۔ چار بجے میرے بھائیوں کا مجھے فون مل گیا

اور انہوں نے بتایا کہ پھوپھو فوت ہوگئیں ہیں اور مغرب کے بعد جنازہ ہے۔ میں نے لاکھ کوشش کی لیکن جنازے میں نہ پہنچ سکا، مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اس عورت کے جنازے میں شریک نہ ہوسکا جسکو سب سے زیادہ محبت کرتا تھا۔ عدنان شاہ ٹیپو نے مزید بتایا کہ میں تو راہ چلتے کسی کا جنازہ نظر آجائے تو اسکو بھی کندھا دے دیا کرتا ہوں لیکن پھوپھو کے جنازے کو کندھا نہ دے سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر جب بیٹیاں ہیدا ہوئیں تو میں بہت خوش ہوا اور یں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں مکمل ہو گیا ہوں۔

Comments are closed.