پاکستان شوبز کے معروف اور سینئیر اداکار عدنان صدیقی نے 98 ہزار سے زائد فالورز ہونے کے باوجود اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر پر برہمی کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ‘ٹوئٹر’ پر مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالورز ہونےکی صورت میں ویریفائیڈ ( بلو ٹِک ) ہوجاتا ہے ۔
Hello @verified @jack 220 million Pakistanis can vouch for me being a big time small actor (or the other way round, as they please)who’s worked across continents. Still not qualified enough to get my handle verified? #adnanwho?
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 12, 2021
تاہم عدنان صدیقی جن کے ٹوئٹر پر 98 ہزار سے زائد فالورز ہیں ان کا اکاؤنٹ تا حال ویریفائیڈ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکوے کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ’22 کروڑ پاکستانی میرے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کیا ہوا ہےلیکن پھر بھی میں اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ویریفائیڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں’؟
ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کیسے کروائیں؟
اگر آپ ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں اور بہت ہی فعال رہتے ہیں تو یقیناً آپ نے سنا ہوگا ایک بار پھر ٹوئٹر نے ایک اور وقفے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کا عمل دوبارہ کھول دیا ہے-
ٹویٹر نے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے عمل کو دوبارہ شروع کیا ہے ، کمپنی نے اپنے ٹویٹر تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا ، جہاں وہ سسٹم کی حیثیت کے بارے میں اپ ڈیٹس شائع کرتی ہے اب نئے سرے سے تصدیق شدہ پروگرام شروع کرنے کے بعد سے ، ٹوئٹر نے چند اور کٹیگریز کو شامل کیا ہے اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر کچھ مسائل بھی ائے ٹوئٹر کو جس کی وجہ سے اسے ایک سے زیادہ بار تصدیقیں بند کرنا پڑی ہیں۔ ان وقفوں کا اعلان 2 سے 3 بار کیا گیا تاکہ اس تصدیق کے عمل کو مزید شفاف کیا جائے.اور ٹوئٹر کی کمپنی نے کہا کہ اسے درخواست اور جائزہ لینے کے عمل دونوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے