ڈائریکٹر ثاقب خان نے اپنے نئے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس کی کاسٹ میں عدنان صدیقی،کنزا ہاشمی،نادیہ جمیل،سلیم معراج،راشد فاروقی،زینب قیوم اور فائزہ گیلانی شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے زریعے ناظرین نادیہ جمیل کو تین اور عدنان صدیقی کو چار سال بعد ڈرامے میں دیکھ سکیں گے۔ڈرامے کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں جسے ہم۔ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔عدنان صدیقی کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ وہ اب اپنے پسندیدہ فنکار کو ڈراموں میں ایکبار پھر دیکھ سکٰیں گے. عدنان صدیقی اس پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ،
دوسری طرف ثاقب خان کا بھی کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی بہت مختلف اور اچھی ہے دیکھنے والوں کو یقینا یہ ڈرامہ پسند آئیگا .یاد رہے کہ ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بنایا گیا ڈرامہ”فراڈ” بہت مقبول ہوا تھا جبکہ ان دنوں گرین ٹی وی سے نشر ہونے ڈرامہ”تمہارے حسن کے نام”بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔ثاقب خان نے گزشتہ برس فلم گھبرانا نہیں ہے بنائی ، جس میںمرکزی کردار صبا قمر ، زاہد احمد اور جبران سید نے مرکزی کردار ادا کئے تھے .فلم کو بہت پسند کیا گیا. ”ثاقب خان ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں امید ہے کہ عدنان صدیقی کے ساتھ بھی ان کا پراجیکٹ مقبول ہو گا. ”