ماں‌ نے آخری سانسیں میرے سامنے لیں عدنان صدیقی

میٹرک میں تھا جب ماں دنیا سے چلی گئیں
adnan siddiqui

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ماں اس دنیا کی بلاشبہ سب سے بڑی نعمت ہے، اور مجھ سے یہ نعمت اس وقت چھن گئی تھی جب میں میٹرک کا طالب علم تھا، میری ماں نے میرے سامنے آخری سانسیں لیں. عدنان صدیقی نے کہا کہ میری والدہ کی طبیعت بہت خراب تھی ، ڈیڑھ سال تک وہ بیماری سے لڑتی رہیں اور آخر کار ہار گئیں ، میری والدہ ہسپتال میں تھیں اور میں گھر پر تھا، میرا بہت دل تھا کہ ماں کو جا کر دیکھوں لیکن چھوٹا تھا گھر سے اکیلا نکلنے کی اجازت نہیں تھی لیکن جب دل زیادہ تڑپا تو میں نے ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا.

کبھی بس کا سفر نہیں کیا تھا لیکن اس روز بس کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا اور گھر کے ملازم سے ہسپتال جانے کا روٹ پوچھا ، بس پر گیا ، ہسپتال پہنچا تو ماں کے کمرے میں گیا ، تو دیکھاکہ ماں تو آخری سانسیں لے رہی ہے، ماں دنیا سے چلی گئی آج بھی یاد کرتا ہوں تو وہ دن وہ لمحہ اسی طرح میری نظروں کے سامنے آ جاتا ہے. میری ماں بہت اچھی انسان تھیں انہوں نے ہمیں جنیے کا ڈھنگ سکھایا.

عینی جعفری بالی وڈ پہنچ گئی ، شکتی کپور کے بیٹے کے ساتھ نظر آئیں …

میرے ساتھ جنسی ہراسانی کے جتنے بھی واقعات ہوئے گھریلو ملازم اس میں ملوث تھے …

مردوں کے لئے شوبز بہترین آپشن ہے نادیہ خان

Comments are closed.