اداکار عدنان صدیقی جو کہ قوی خان کی فنی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے ہی معترف رہے ہیں انہوں نے قوی خان کے انتقال کے بعد ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” قوی خان کے انتقال کی خبر یقینا خوفناک ہے ان کا اداکاری کی دنیا میں نام اور مقام بے مثال رہے گا ، ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی سیکھنے کا ایک زندہ ادارہ تھا۔ ہم سب ان کی رحلت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اسی طرح سے ماضی کی اداکارہ شمع جونیجو نے بھی لکھا کہ قوی خان کا انتقال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے یہ ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا.
یاد رہے کہ قوی خان نے سٹیج پلیز میںبھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، پاکستان ٹیلی ویژن کی جب بھی تاریخ لکھی جائیگی اس میں قوی خان کا نام نمایاں فہرست میں شامل ہو گا. قوی خان نے ڈرامہ سیریل ببن خالہ کی بیٹیاں میں بہت ہی خوبصورت کردار نبھایا اسی طرحسے ان کے کئی ایک لازوال ڈرامے ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں اور ہمیشہ یاد رہیں گے.