ایڈُوبی کے شریک بانی چل بسے

ایڈُوبی کو 1982 میں ایجاد کیا گیا تھا
0
41
Adobe

ٹیکنالوجی انڈسٹری میں ایک اہم مقام رکھنے والی شخصیت اور ایڈُوبی کے شریک بانی جان وارنوک 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جبکہ یہ اعلان کمپنی کے ایک باضابطہ بیان کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں ایک ایسے شخص کے کھو جانے کا انکشاف ہوا جس نے ٹیکنالوجی کے دائرے کو بہت متاثر کیا اور ویڈیوز اور تصاویر کی دنیا کو خوبصورت رنگ دیا اور نکھارا.

تاہم عالمی ادارے کی خبر کے مطابق ابھی تک وارنک کے انتقال کی پوری وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن ایڈُوبی کے سی ای او نے کمیونٹی اور پوری صنعت کے اجتماعی دکھ کا اظہار کیا ہے،

ایڈُوبی کے سی ای او نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان وارنوک کا کام کئی دہائیوں پر محیط ہے اور اسے کمیونٹی اور انڈسٹری کے لیے ایک افسوسناک دن قرار دے دیا جارہا ہے کیونکہ آج وہ ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں،
1982 میں چارلس گیسچکے کے ساتھ مل کر ایڈُوبی کی بنیاد رکھنے کے بعد جان وارنوک نے اس کام میں متاثر کن کام سرانجام دیا جبکہ ان کے تعاون نے ڈیجیٹل جدت طرازی کی رفتار کو نمایاں طور پر تشکیل دیا اور اسے نمایاں کیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

تاہم واضح رہے کہ 2000 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے وارنک نے 2017 تک گیسچکے کے ساتھ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس کے بعد انہوں نے عمر کے تقاضے کی بدولت ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کیا اور خیر بعد کہہ دیا.

Leave a reply