ایڈونچر ٹریول پاکستان کے بانی خواجہ شیراز ناصر ایک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات وادی چترال کے قریب پیراگلائڈنگ حادثے میں ہوئی۔ شیراز ناصر کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
خواجہ شیراز کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ میجر (ر) شاہد ناصر کے بیٹے تھے۔ وہ گذشتہ دس سال سے پیرا گلائیڈنگ سے منسلک تھے۔
خواجہ شیراز کی کاوشوں سے پاکستان دنیا میں سیاحت دوست ملک کے طور پر مشہور ہوا۔ ان کی میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ڈی ایچ اے مسجد میں ادا کی جائے گی۔