سینیٹ اجلاس،ادویات کی قلت پر بحث،وزیر کی عدم موجودگی،چیئرمین برہم

0
250
senate

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا، ڈاکٹر ندیم وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی غیر حاضری پرایوان بر ہم ہو گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیکرٹری سمیت کوئی وزارت صحت سے کوئی ایوان میں موجود نہیں۔اگر سیکرٹری صحت جمعہ کو نہیں آئے تو سسپینڈ کردوں گا۔ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا کہ ادویات کی قلت کے اہم معاملے پر بھی وفاقی وزیر صحت کا ایوان سے غیر حاضر ہونا افسوسناک ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اظہار برہمی کیا اور وفاقی وزیر کو جلد ایوان میں پہنچنے کا پیغام دینےکی ہدایت کی اور کہا کہ ڈاکٹر ندیم جان آپ سے ڈرتا ہے ،آپ ان کی استاد ہیں۔ڈاکٹر مہر تاج نے کہا کہ نگران وزیر نہ آئیں تو کوئی بات نہیں ،ہمارے دور میں تو وزیروں کو بہت رگڑا دیتے تھے۔وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی وزیر راستے میں ہیں،اگر اجلاس ختم ہو گیا تو اگلے اجلاس میں بیان دیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر وقت پر کیوں نہیں آتے کیا ایوان ان کا انتظار کرتا رہے۔مہرتاج نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ وزیرستان میں ادویات کی قلت کے سبب ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ،بچوں کے لیے وزیرستان میں ادویات دستیاب نہیں ، مپہلے روس سے اینٹی ڈیفتھیریا سیرم اتا تھا پھر انڈیا سے آرہا تھا ،دونوں ممالک نے بند کردیا ہے ،اب مقامی کمپنی بیچ رہی ہے جو بلیک میں مل رہاہے ،میزلز،لاکڑا کاکڑا،خسرہ اور ٹائی فائیڈ سمیت کئی وباؤں کی ادویات دستیاب نہیں ہیں ،ملک میں آج امیونائزیشن کی شرح بہت کم ہوگئی ہے ،

ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان ہاؤسنگ سکیموں کی وجہ سے وہاں پر گھر تعمیر کرنے والے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سی ڈی اے کو اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر غور کیا جائے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جانے چاہئیں،

دو سال میں دہشت گردی کے 1560 واقعات،فورسز کے 593 اہلکار،263 عام شہری شہید
مئی 2022 سے اگست 2023 تک ملک میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئی،ملک میں دو سال میں دہشت گردی کے 1560 واقعات ہوئے، دہشت گردی کے دوران قانون نافذ کرنے والے 593 اور 263 شہری شہید ہوئے،دہشت گردی کے واقعات میں 1365 سیکورٹی فورسز اور 773 دیگر زخمی ہوئے،سال 2022 میں دہشت گردی کے 736 واقعات میں 227 سیکورٹی فورسز اور 97 دیگر شہید ہویئے،سال 2022 میں 520 سیکورٹی فورسز اور 401 دیگر افراد زخمی ہوئے ،یکم اگست 2023 تک ملک میں دہشت گردی کے 824 واقعات میں 366 سیکورٹی فورسز اور 166 دیگر افراد شہید ہویئے،یکم اگست 2023 تک دہشت گردی کے واقعات میں 845 سیکورٹی فورسز اور 372 دیگر افراد زخمی ہوئے،

بلوچستان میں دہشتگردی کے 263، خیبر پختونخوا میں 457،پنجاب میں پانچ،سندھ میں سات واقعات
بلوچستان میں دہشتگردی کے 263 واقعات ہوئے،52 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئی 43 عام شہری ان واقعات میں شہید ہوئے،108 سکیورٹی اہلکار زحمی ہوئے اور 250 عام شہری زحمی ہوئے،گلگت بلتستان میں 2022 میں 3 دہشتگردی کے واقعات ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اسلام آباد میں 2022 کے دوران ایک دہشتگردی کا واقع ہوا ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 سکیورٹی اہلکار زحمی اور ایک عام شہری زحمی ہوا،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 457 واقعات ہوئے،172 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ،50 عام شہری ان واقعات میں شہید ہوئے 409 سکیورٹی اہلکار زحمی ہوئے،104 عام شہری زحمی ہوئے،پنجاب میں سال 2022 میں 5 دہشتگردی کے واقعات ہوئے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ایک عام شہری شہید 14 عام شہری زحمی ہوئے،سندھ میں سال 2022 کے دوران 7 دہشتگردی کے واقعات ہوئے جن میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید 3عام شہری شہید 3سکیورٹی اہلکار زحمی ہوئے 32 عام شہری زحمی ہوئے،

داعش بھی پاکستان میں پنجے گاڑ رہی ہے، وزارت داخلہ کا سینیٹ میں جواب
وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد افغان عبوری حکومت کی جانب سے بے عملی کے بعد ٹی ٹی پی کو اپنا اثر رسوق اور کاروائی بڑھانے کا موقع ملا،امن مزکرات کے دوران ٹی ٹی پی نے خود کو دوبارہ منظم کیا،ضم اضلاع میں ٹی ٹی پی کی آمد کے بعد وہاں خود کش حملہ آوروں کی بھرتی اور تربیت تشویش ناک ہے،ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردی تنظیم سرحد پر باڑ کو سبوتاژ کر رہی ہیں ،داعش بھی پاکستان میں پنجے گاڑ رہی ہے،
isis

2022 کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پی ٹی اے کی جانب سے انتہاپسند، فرقہ وارانہ ، ریاست مخالف اور دہشت گرد مواد کو بلاک کرنے 16 ہزار 522 شکایات ارسال کی گئیں ،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان کے اکاونٹ کو بلاک کرنے 2021 میں 55 ہزار 200, سال 2022 میں 16 ہزار 522 اور جون 2023 تک 3456 درخواست کیں ،دہشت گرد مواد والی سال 2021 میں 19 ہزار 80، 2022 میں 4323 اور جون 2023 میں 2138 سوشل میڈیا لنکس کو بلاک کیا گیا ،دہشت گردی مواد کی 2021 میں 14 یو ار ایل URLs 2022 میں 3 اور ۲۰۲۳ میں 1 یو ار ایل بلاک کی گئی،

سال 2022 میں 209 دہشتگرد ہلاک،1781 گرفتار،جون 2023 تک 1083 دہشت گردوں کا چالان ، 114 کو سزا ،133 بری
سال 2022 میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف 4892 انٹیلجنس بیس آپریشنز کی جس میں 209 دہشت گرد ہلاک اور 1781 گرفتار ہوئے،ان intelligence based operationsمیں 169 قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید اور 284 زخمی ہوئے،جنوری جون 2023 میں 3364 اپریشنز میں 172 دہشت گرد مارے گئے اور 171 گرفتار ہویئے،سال 2020 میں 1079 دہشت گردوں کا چالان ہوا، 189 کو سزا ہوئی اور 172 بری ہوئے،سال 2021 میں 1528 دہشت گردوں کا چالان ہوا، 150 کو سزا ہوئی، 165 بری ہوئے،سال ۲۰۲۲ میں 2006 دہشت گرد کا چالان ہوا ، 218 کو سزا ہوئی ، 306 بری ہوئے،جون 2023 تک 1083 دہشت گردوں کا چالان ہوا، 114 کو سزا ہوئی اور 133 بری ہوئے،

2021 سے اکتوبر 2023 کے دوران ریڈ بک میں موجود 44 انسانی سمگلرز گرفتار
یورپی ممالک سے 2021 سے 2023 تک دوران غیر قانونی داخلے پر 17 ہزار 773 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا،ترکی سے سب سے زیادہ 15 ہزار 40 پاکستان کو غیر قانونی داخلے پرڈی پورٹ کیا گیا،آسٹریا سے 45، سائپرس سے 98, فرانس سے 71، جرمنی سے 962 , یونان سے 1377 اور رومانیہ سے 63 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا،اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 54 ہزار 205 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ،جعلی یا ناکافی دستاویزات پر پرواز سے 44 ہزار 283 افراد کو اف لوڈ کیا گیا،اپریل میں یونان کشتی حادثے میں 281 پاکستانی متاثرین کی اطلاع دی گئی 15 کی نشاندہی بائیو میٹرک سے ہوئی ،یونان کشتی حادثے پر 193 ایف آئی ار رجسٹر ہوئیں ، 240 سمگلرز کی نشاندہی ہوئی ، 89 سمگلر گرفتار ہوئے ، بیرون ملک موجود 35 سمگلرز کی اطلاع آئی،سال 2021 سے 2023 کے دوران تارکین وطن کی اسمگلنگ کے 1042 کیسز رجسٹر ہوئے ، 572 چلان ہوئے ، 494 انسانی اسمگلر رجسٹر ہوئے اور 499 کو سزا ہوئی ،2021 سے اکتوبر 2023 کے دوران ریڈ بک میں موجود 44 انسانی سمگلرز گرفتار ہوئے،انٹر ایجنسی ٹاسک فورس نے اس عرصے میں انسانی سمگلنگ کے 5308 ممکنہ متاثرین کو روکا.

رپورٹ، محمد اویس،اسلام آباد

فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Leave a reply