گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان
لاہور:پاکستان سب سے پہلے ، کون کہتا ہےکہ گلوکاروں،فنکاروں اوراداکاروں کووطن سے محبت نہیں، وطن کی محبت سے شرسارہیں میرے وطن کے تمام شہری، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی صف اول کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں شرکت کی آفر کو ٹھکرا دیا۔
غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ خاتون جاں بحق ،ورثا کا احتجاج،ڈاکٹرفرار
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب انہیں متنازعہ ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کیلئے کال آئی تو وہ حیران رہ گئیں لیکن انہوں نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بگ باس صرف دیکھنے کی حد تک اچھا لگتا ہے لیکن اس میں حصہ لینے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔
سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا
واضح رہے کہ بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان بالی وڈ کے نامور اداکار سلمان خان ہیں جبکہ اس پروگرا م میں شرکت کرنے والے کسی بھی شخص کو ایک گھر میں 3 ماہ کا عرصہ گزارنا ہوتا ہے اور ان کا رابطہ دنیا سے کٹ جاتا ہے۔