پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردی ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعظم مران خان کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے اس حوالے سے جہاں کچھ فنکار غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو ’ارطغرل غازی‘ کے مداح ہیں اور اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں-
ان ہی فنکاروں میں معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی شامل ہیں جن کی جانب سے ارطغرل غازی کی تعریف میں ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CBxtl0EjzRu/
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی جب وہ ترکی گئی تھیں اور اس تصویر میں اداکارہ ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی مسجد بلیو مسجد (سلطان احمد مسجد) کے باہر موجود ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ عمر نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ اُنہوں نے بھی ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردیا ہے۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ میں نے ارطغرل غازی دیکھنا شروع کیا تو مجھے ایک مرتبہ پھر سے ترکی کی خوبصورتی یاد آگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لکھا ’ہیلو حلیمہ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔