مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ڈاکٹرز اور نرسز کے اعزاز میں دعائیاتقریب کا انعقاد کیا جہاں سندھ میڈیکل ہسپتال سے آئے ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کرونا کیخلاف جاری اس بین القوامی جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے جس بہادری اور خلوص سے اس چیلنچ کو نہ صرف قبول کیا ہے بلکہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کو بچانے کا جوبیڑہ اٹھایا ہوا ہے انکے اس عزم وجزبے کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کے خلاف لڑتے ہوئے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ڈاکٹرز اور نرسز انسانیت کی خدمت اور انسانی جانوں کو بچاتے ہوئے خود اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکی ہیں اور آج بھی اسی انسانی خدمت کے جزبے کے تحت ڈاکٹرز اور نرسز اپنے پروفیشن کو روزگار کا زریعہ سمجھنے کے بجائے خالقِ کائنات کی سب سے افضل مخلوق ’’ انسان ’’ کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر ادا کررہی ہیں جن کے اس جزبے کوجتنا سرہایا جائے کم ہے۔
عارف اعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور آزمائشیں اللہ کا امتحان ہوتی ہیں جو کہ نافرمان و مردہ ضمیرانسانوں کو جھنجھوڑنے جبکہ نیک اور فرمانبردار بندوں کے صبر وبرداشت کے امتحان کیلئے نازل ہوتی ہیں،جو اللہ کے نیک اورپرہیزگار بندے ہوتے ہیں وہ اس قسم کی آزمائش میں گھبرانے کے بجائے اسے اللہ کی رضا سمجھ کر ناصرف قبول کرتے ہیں بلکہ اپنے گناہوں کی توبہ کا زریعہ سمجھ کر اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں کی مغفرت مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے گمراہ اور بھٹکے ہوئے لوگ سچے دل سے اپنے گناہوں کی توبہ کرکے اللہ کی بارگاہ میں واپس لوٹ آئیں، بے شک اللہ بڑا بخشنے اور معاف کرنے والا ہے،جو اپنی مخلوق کی بخشش کے دروازے آخری سانس تک کھلے رکھتا ہے،اور فرماتا ہے کہ تمھارے گناہوں سے کئی گنا بڑی میری رحمت ہے۔

آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ڈاکٹرز اور نرسز کے اعزاز میں دعائیہ تقریب کا انعقاد
Shares:






