مزید دیکھیں

مقبول

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں...

تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی...

عفان اور میری جوڑی کو ضرور سراہا جائیگا سونیا حسین

اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر چند ایک وڈیوز اور تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں وہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں انکی یہ لکس نئے ڈرامے کےلئے ہیں. سونیا حسین ان دونوں لاہور میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کررہی ہیں. ان کے ساتھ عفان وحید بھی ہیں، عفان وحید بھی الگ لکس میں نظر آرہے ہیں. اس پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سونیا حسین نے کہا ہے کہ میں اس پراجیکٹ کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں ،

اس پراجیکٹ کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سیما طاہر خان ہیں۔سونیا حسین نے کہا کہ وہ فلم "ٹچ بٹن”کے بعد فیروز خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل”اکھاڑا”میں کام کررہی ہیں جبکہ عفان وحید کے ساتھ وہ پاکستان کے مشہور نیو کلئیر سائنسدان ڈاکٹر رفیع محمد چوہدری کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم”رفیع”میں بھی کام کررہی ہیں جس کے ڈائریکٹر کامران فائق ہیں۔سونیا حسین نے کہا کہ مجھے اس پراجیکٹ کو کرکے بہت مزا آرہا ہے.”میری اور عفان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جائیگا”. ٹچ بٹن کو کرنے کا تجربہ بہت مزے کا رہا ، بڑے پردے کے لئے میں پھر سے رفیع کے نام سے پراجیکٹ کررہی ہوں. مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ پاکستانی سینما کے لئے مختلف کہانیوں کو لیکر تجربات کئے جا رہے ہیں.