عفان وحید فلم مستانی سے اپنا فلمی کرئیر شروع کریں گے

0
96

پاکستان شوبز کے ناموراداکار عفان وحید نے انکشاف کیا کہ وہ ‘مستانی’ نامی فلم کے ساتھ سینما اسکرینز پر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے جبکہ اداکار کئی بہترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں

ایک انٹرویو میں عفان وحید کا کہنا تھا کہ ‘پروڈیوسرز نے مجھ سے رابطہ کیا جس کے بعد میں نے اس فلم کا اسکرپٹ پڑھا، اداکار نے کہا میں اپنا ڈرامہ کیریئر عام سی کہانیوں پر کام کر کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا

اس فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے حوالے سے عفان وحید کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ مجھے اس کی کہانی بہترین لگی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کردار میرے لیے تھوڑا مشکل ضرور ہوگا عفان وحید کا مزید کہنا تھا کہ فلم پر کام کرنے کا میرا اب تک کا تجربہ کافی اچھا رہا ایمانداری سے بات کروں تو میں پہلی کافی نروس تھا کیوں کہ یہ میری پہلی فلم ہے لیکن اب مجھے مزہ آرہا ہے

فلم کے مرکزی کرداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عفان وحید تھا کہ ‘میرا کردار ایک عام سے لڑکے کا ہے جو کافی نرم دل ہےاسے عالیہ نامی ایک ایسی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے جو اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے فلم کی کہانی ان دونوں کے رشتے پر بنی ہے
فلم کی کہانی تجسس اور کامیڈی پر مبنی ہوگی

واضح رہے کہ فلم ‘مستانی’ کی ہدایات عثمان رضوی دے رہے ہیں جنہوں نے فلم کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا

عفان وحید کے مطابق فلم کو رواں سال عید الفطر تک ریلیز کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے بہرحال اب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

Leave a reply