اداکار عفان وحید نے رابعہ انعم کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ایک لڑکی شادی کے لئے پسند کرلی تھی وہ لڑکی بھی راضی تھی لیکن ہماری شادی نہ ہو سکی. انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے سوچا کرتا تھا کہ لڑکی ایسی ہو ویسی ہو ، میری ڈیمانڈز بہت زیادہ تھیں ، اور ان میں بہت سخت تھا کہ جو کوالٹیز مجھے لگتی ہیں کہ لڑکی میں ہوں وہ اگر نہ ہوئیں تو میں شادی نہیں کروں گا لیکن جیسے جیسے عمر بڑھ رہی ہے میری ان ڈیمانڈز میں کمی آتی جا رہی ہے ، اب لگتا ہے کہ حسن کوئی چیز نہیں ہوتی ، بلکہ ساتھی کا ساتھ اہم چیز ہوتی ہے ، ساتھ نبھانے
والی لڑکی ہو ، دکھ سکھ میں ساتھ دینے والی ہو ، سمجھدار ہو ، ایسی خوبیاں جس میں بھی ہوں میں شادی کر لوں گا. عفان وحید نے کہا کہ محبت اب پرانے زمانے کی باتیں ہو گئیں ہیں اب تو ساتھی کا ساتھ ضروری ہے. یقینا محبت کے بغیر گزارہ نہیں ہے دنیا نہیں چل سکتی . میں بہت جلد اپنے مداحوں کو خوشخبری دوں گا ، جیسے ہی شادی طے ہو گی بتائوں گا اور اپنے مداحوں کو اپنی اس خوشی میںشریک کروں گا.