افغان امن مذاکرات میں طالبان کاشرکت کااعلان ، اجلاس کہاں ہوگا اہم خبر آگئی
باغی ٹی وی : ماسکو میں رواں ہفتہ کےافغان امن مذاکرات میں طالبان کاشرکت کااعلان ہو گیا ،قطرمیں طالبان سیاسی دفترکےترجمان محمدنعیم نے افغان طالبان کی شرکت کی تصدیق کردی .ماسکومیں طالبان وفدکی قیادت نائب امیرملاعبدالغنی برادرکریں گے،افغان حکومت بھی ماسکو افغان کانفرنس میں شرکت کی آمادگی ظاہرکرچکی ہے.روس میں افغان امن مذاکراتی کانفرنس 18 مارچ کو ہوگی.
ادھر افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں وزیرا داخلہ شیخ رشید کی قطر کے وزیرا اعظم سے ملاقات ہوئی . شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے، افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے۔
اس موقع پر قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کا بے پناہ اسکوپ موجود ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔
ملاقات میں شیخ رشید نے قطر کے وزیراعظم کو عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پہنچایا۔