افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کے بھی فرار ہونے کی اطلاعات

0
96

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان محمدی کی بھی افغانستان سے فرار کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

باغی ٹیوی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل ائیر پورٹ ذرائع نے بتا یا ہے کہ جنرل بسم اللہ خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ ملٹری جہاز پر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ہیں تاہم ان رپورٹس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب جنرل بسم اللہ خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اتنا بے ایمان نہیں کہ ہزاروں فوجیوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی حمایت کا اعلان کروں، ہم افغانستان کو ان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے‘۔

گزشتہ روز جنرل بسم اللہ خان محمدی نے طالبان کے کابل میں داخلے پر دارالحکومت کے دفاع کا اعلان کیا تھا لیکن اشرف غنی کے ملک سے فرار پر وہ برہم ہوگئے تھے۔

واضح رپے کہ کابل میں طالبان کا کنٹرول آنے کے بعد اشرف غنی افغانستان سے فرار ہو گئے تھے کابل میں روسی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ اشرف غنی فرار ہوتے وقت پسیوں سے بھرے بیگ ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے جو وہ نہیں لے جا سکے اور کابل ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلے گئے، اشرف غنی پیسوں سے بھری چار گاڑیاں ایئر پورٹ پر لائے تھے،کچھ وہ ساتھ لے گئے لیکن باقی رن وے پر ہی رہ گئے-

گزشتہ شب اشرف غنی نے فیس بک پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ افغان طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا .طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں

دوسری طرف افغان طالبان نے اشرف غنی کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں پرامن شہرمیں داخل ہوئے اور کسی خون خرابے کے بغیرداخل ہوئے-

Leave a reply