پشاور: پاکستان افغانیوں کے لیے گندم بھیج رہا ہے اورافغانستان بموں ، مارٹرگولوں کا تحفہ،باجوڑمیں مارٹرگولہ فائرکے بہت زیادہ جانی نقصان کرگیا ، اطلاعات کےمطابق باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگر کلے میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو مقامی آبادی پر گرا جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔علاقے میں کہرام مچا ہوا ہے
واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستانی سیکورٹی حکام بھی کسی ردعمل کا سخت جواب دینے کےلیے تیار بیٹھے ہیں