کابل : ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں:پاکستان کا اظہارتعزیت ،اطلاعات کے مطابق نائب ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں‌

کابل سے اس حوالے سے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ افغان صوبے پکتیا میں ادا کی جائے گی۔

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دکھ کے موقع پرپاکستان کواپنے برادراسلامی ملک کے ترجمان کی والدہ محترمہ کی وفات پرگہرا دکھ ہوا ہے اورپوری قوم غم کی اس گھڑی میں ذبیح اللہ مجاہد کے ساتھ ہے اورمرحومہ کی بخشش اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کے لیے دعا گو ہے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی مشکل ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

Shares: