افغان جنگ کا خاتمہ کون کر سکتا ہے، گلبدین حکمت یار نے بھوربن میں بتا دیا

0
31

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکر افغان میں جاری جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوربن میں منعقدہ پاک افغان امن کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے تمام افغان دھڑوں کو پاکستان میں یکجا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام چالیس برس سے جنگ کی آگ میں جل رہی ہے ،افغان جنگ میں افغانستان سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، گلبدین حکمت یار کا مزید کہنا تھا ک کچھ طاقتیں افغانستان مٰں امن نہیں چاہتی.

گلبدین حکمت یار کے خطاب سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کی حمایت کرتا ہے، پائیدار امن کیلئے پاک افغانستان مقاصد مشترک ہیں، افغانستان مہاجرین کو دہائیوں تک پناہ دینا بھائی چارے کا غماز ہے

کانفرنس میں گلبدین حکمت یار اور رشید دوستم سمیت افغانستان کی 18 بڑی سیاسی جماعتوں و گروپس کے 57 مندوبین شریک ہیں۔ استاد عطا نور، افغان امن جرگہ کے سربراہ کریم خلیلی سمیت افغانستان کے متعدد سینیٹرز، ارکان اسمبلی بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔


کانفرنس میں آمد پر شاہ محمود قریشی نے سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا استقبال کیا اور کانفرنس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس افغان صدر کے دورہ پاکستان سے قبل ہو رہی ہے، امید ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کو فروغ ملے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان افغان امن کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، کانفرنس کے شرکا وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے

Leave a reply