افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

پاکستان بار کونسل کی غیرقانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت
0
147
pakistan

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے غیرقانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے ،جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے ، کسی کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان بارکونسل نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ غیرقانونی افغان شہری اور دیگر غیر ملکی افراد کو باعزت طریقے سے ان کے ممالک بھیجا جائے، پوری دنیا نےپاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا،افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا، افغان اور دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔

دوسری جانب وکئٹہ میں جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین موجود ہے، کوئی بھی غیر قانونی رہائش اختیار نہیں کرسکتا افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، زیادتی برادشت نہیں کریں گے، اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قانون ہے، افغان مہاجرین کو بھی ہم نے آباد کیا ہے، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے-

ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا ک پاک افغان سرحد سے غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی ہے، سرحدوں میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو سب معلوم ہے کونسی اشیا اسمکلنگ ہورہی ہیں، قانونی اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے لیے قوانین موجود ہیں بلاجواز رات کو کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے-

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمہور یت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے سیاسی رہنماؤں کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیا جائےہمارے صوبے میں بلوچ پشتون سندھی اور پنجابی سمیت دیگر اقوام آباد ہیں، پنجابی سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں ہمیں بھی صوبہ دیا جائے۔

لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

Leave a reply