لاہور:ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
باغی ٹی وی:ایشیا کپ کا لاہور میں پہلا مقابلہ اتوار کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا، مقابلے کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سخت حفاظتی حصار قائم ہے، دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز اچھی پریکٹس کی، بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی افغانستان کی ٹیم پہلا میچ کھیلے گی-
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے باؤلنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔
سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بڑی زبردست سکیورٹی دی جارہی ہے،پاکستان میں موجود افغان شائقین سپورٹ کرنے آئیں گےہماری ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت کافی مضبوط ہے،ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں.اپنی خامیوں کی نشاندہی کی، قابو پانے کی کوشش کریں گے،بنگلہ دیش بھی اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،ہمارا مڈل آرڈر اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکا جس طرح ہم چاہتے تھے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہو گا۔








