بنوں میں شہید ہونیوالے9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا

نماز جنازہ میں شہدا کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
0
47

بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور کے حملے میں شہید ہونے والے 9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : بنوں میں خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نو جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبادی علاقوں میں ادا کی گئیں نماز جنازہ میں شہدا کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،نائب صوبیدار صنوبر علی کو خانیوال، حوالدار عارف کو لودھراں، حوالدار عمران کو خانیوال اور حوالدار آفتاب کو بہاولنگر میں سپرد خاک کیا گیا سپاہی رشید شہداد کوٹ، سپاہی ذیشان کو کوٹلی، سپاہی حسیب کو لیہ، سپاہی احمد کو لاہور اور سپاہی وارث علی کو اوکاڑہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

میجر عامر عزیز اورسپاہی محمد عارف شہید کی نماز جنازہ ادا

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخر ہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں ، پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میرانشاہ خفیہ آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 فوجی جوان شہید

ریسکیو حکام کے مطابق مردان کے علاقے پارہوتی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a reply