میرانشاہ خفیہ آپریشن کے دوران میجر سمیت 2 فوجی جوان شہید

خیبر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
0
63
ISPR

میرانشاہ میں سکیورٹی فورسزکے خفیہ آپریشن کے دوران میجرسمیت2 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل جبکہ میجرسمیت2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

جبکہ آئی ایس پی آرکے مطابق شہید سپاہی27 سالہ محمدعارف ساہیوال کے رہائشی تھے جبکہ شہید 29 سالہ میجرعامرعزیزکا تعلق سرگودھا سے ہے، آئی ایس پی آرکے مطابق فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،سکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں۔

تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

جبکہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایااور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا اور ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید حوالدار منتظر شاہ کا تعلق ضلع صوابی سے تھا علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

Leave a reply