میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

میری بڑی بہن نے میری اداکاری کے جنون کو بھانپ لیا
0
38
sabeena farooq

ڈرامہ سیریل کابلی پلائو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سبینا پاشا نے اپنے انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میں نے پہلا آڈیشن دیا تھا تو اس وقت وہ بہت برا ہوا تھا، جس جس نے بھی وہ آڈیشن دیکھا پسند نہ کیا، لیکن پھر بھی میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا گیا اور مجھے سمجھایا گیا کہ اداکاری کیسے کرنی ہے اور کام کیسے کرنا ہے. سبینا پاشا نے کہا کہ اداکاری کا جنون مجھے جب چڑھا تو گھر والوں کو اس بارے میں‌آگاہی ہوئی ، انہوں نے بہت برا منایا اور کہا کہ میں شوبزمیں‌نہیں جا سکتی .

”میری بڑی بہن نے میری اداکاری کے جنون کو بھانپ لیا” اور اس نے میرا ساتھ دیا، اس نے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن گھر والے نہ مانے ، اور یہاں تک کہ میرے والدین سے میری بڑی بہن نے مار کھائی ، اور مجھے کہا کہ میں‌کراچی چلی جائوں اور اپنے شوق کی تکمیل کروں، میں سمجھتی ہوں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی بڑی بہن کی وجہ سے ہوں. وہ مجھے سپورٹ‌نہ کرتی تو گھر والے تو شاید کبھی مجھے شوبز میں‌آنے ہی نہ دیتے. لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے. میں‌خوش ہوں کہ میں آج اداکاری کررہی ہوں.

میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

Leave a reply