افغان سفیر کی بیٹی کامبینہ اغوا، وزیراعظم نے اہم حکم دے دیا
افغان سفیر کی بیٹی کامبینہ اغوا، وزیراعظم نے اہم حکم دے دیا
باغی ٹی وی : افغان سفیر کی بیٹی کامبینہ اغوا، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا.وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے .،وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی ہدایت ہے .
وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی پولیس متاثرہ لڑکی اور افغان سفیر کے اہل خانہ سے مسلسل رابطہ میں ہے،واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ہر اقدام کر رہے ہیں،
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روزافغان سفارتخانے نے اطلاع دی کہ افغان سفیرکی بیٹی پر کارمیں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع پر فوری اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ اورسیکیورٹی حکام سفیر اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، وزارت خارجہ اورسیکیورٹی حکام اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔