کابل :افغان طالبان کابل سے11 کلومیٹردور:اشرف غنی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہونےلگا:غیرملکیوں کا فرارجاری ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان پیش قدمی کرتے کابل سے11 کلومیٹر کی مسافت پر پہنچ گئے، طالبان نے 34 صوبوں میں سے 24 پر قبضہ کرلیا ہے،
کابل سے معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ کابل کے قریب افغان طالبان کے قدموں کی آہٹ سن کراشرفی غنی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے لگا ہے اورجواشرف غنی پہلے استعفٰی دینے سے انکاری تھے اب اپنا انجام قریب دیکھ کرافغان صدر اشرف غنی نے استعفے پر غور شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی جاری ہے، طالبان افغان دارلحکومت کابل سے11 کلومیٹر کی مسافت کے قریب پہنچ گئے ہیں، طالبان نے 34 صوبوں میں سے 24 پر قبضہ کرلیا ہے۔
ا دھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تین صوبوں کے دارالحکومت کے باہرلڑائی ہورہی ہے اوریہ بھی خبریں پہنچ رہی ہیں کہ رات تک ان تینوں صوبوں پرافغان طالبان کا مکمل کنٹرول ہوجائے گا ، ادھر طالبان نے مزید 2 صوبوں پکتیکا اور کنٹر کے دارلحکومتوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی کہا جارہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے چند ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے صدارت سے استعفیٰ دیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اشرف غنی استعفیٰ دینے کے بعد اپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک جائیں گے۔
اسی طرح امریکا نے اتوار تک سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کیلئے 3ہزار امریکی فوجی افغانستان پہنچ کرامریکیوں کو بڑی تیزی سے نکال کرہمسائیہ ممالک میں محفوظ مقامات تک پہنچا رہےہیں ۔
برطانوی فوجی بھی اس وقت بڑی تعداد میں برطانوی شہریوں کو وہاں سے نکال چکے ہیں ،
امریکا کی ایک میرین بٹالین اور انفنٹری بٹالین کابل میں پہنچ کراہم اورحساس ایسی مشنری تباہ کررہےہیں جن کو امریکہ ساتھ لے جانا مشکل دکھائی دے رہا ہے ،
کابل سے ذرائع کے مطابق کابل شہر میں ان علاقوں میں جہاں امریکی اوربرطانوی فوجی اوردیگرشہری موجود تھے وہاں سے دھوئیں کے بادل نظرآرہے ہیں اوراس کی وجہ یہی بتائی جارہی ہے کہ امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹا گان کی ہدایت کے مطابق بھاری اورحساس مشنری کوجلایا جارہا ہے تاکہ وہ افغان طالبان کے قبضے کی صورت میں افغان طالبان کے کام نہ آسکیں
ادھرابھی ابھی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ساتھ متصل، افغان صوبہ پکتیکا میں واقع انگور اڈے پر قبضہ کرلیا۔
افغان طالبان نے آج تین صوبوں پکتیکا، پکتیکا اور کنڑ کے بڑے شہروں اور مکمل صوبے پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔
طالبان ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ متصل انگور اڈے کے انتظامات طالبان نے سنبھال لیے ہیں۔