دوحہ : امریکہ کی بار بار منتوں نے رنگ لانا شروع کردی ، امریکہ افغان طالبان سے محفوظ راستہ لینے میں کامیاب نظر آنے لگا ، اسی حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ افغان طالبان نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آج (بروز اتوار) ان کے امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ معاملات طئے پا جاتے ہیں تو یہ 18 سالہ خانہ جنگی کا آخری دن ہو گا

دنیا جاتی ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے جانہ جنگی جاری ہے جس کے دوران لاکھوں افراد اپنی جانوں کو گنواچکے ہیں اور قرب و جوار کے ممالک پر بھی اس کے نہایت منفی اثرات رونما ہوئے ہیں۔امریکہ کافی عرصےسے افغان طالبان سے مذاکرات کی کوشش میں تھا اور اس سلسلے میں‌پاکستان کو کردار ادا کرنے کی بار بار درخواست بھی کرتا رہاہے

افغان طالبان کی جانب سے اس امید کا اظہار اس وقت کیا گیا جب تین دن قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان کے امریکہ کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے نویں دور کا آغاز ہوا جسے فریقین کی جانب سے فیصلہ کن دور بھی قرار دیا جارہا ہے۔ امن مذاکرات گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور اس دوران فریقین کے درمیان باضابطہ بات چیت کے آٹھ ادوار ہو چکے ہیں۔

Shares: