افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا
کابل: کابل انتظامیہ امریکی اشاروں پر افغان طالبان کے خلاف ایک طرف سازشیں کررہی تو دوسری طرف امریکہ دوحہ میں افغان طالبان سے محفوظ راستہ مانگ رہا ہے. افغان طالبان کو یہ رویہ پسند نہیں ، اس منافقانہ رویے کا احساس دلانے کے لیے افغان طالبان نے قندوز میں اپنے حملے میں افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادی فوجیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے.
افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کے اس حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسٹریٹجک سنگم ہے جس کے ذریعے شمالی افغانستان کے بیشتر حصے اور دارالحکومت کابل تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کچھ روز قبل افغانستان میں شدت پسندوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے کم از کم 14 سرکاری اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ سرکاری اہلکاروں کا تعلق افغان ملیشیا سے بتایا جاتا ہے۔ایک اور حملے میں افغان طالبان نے رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد ہونے والی لڑائی میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔