کابل:امریکہ اورافغان کٹھ پتلی حکومت کی افغان طالبان سے کئے گئے وعدوں کی انحرافیاں،افغان طالبان کو ناراض کرگئیں، اطلاعات کےمطابق افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے حملوں میں اقوام متحدہ کے اہلکار کی ہلاکت بھی شامل ہے، کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پردستی بم حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کیا۔

ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

ادھر صوبے دایکندی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر افغان طالبان کے حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسزدعویٰ کرتی ہیں‌کہ جوابی کارروائی میں 20 افغان طالبان بھی مارے گئے۔ دریں اثنا فرح صوبے میں فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

خیال رہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نےافغان طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

Shares: