افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق ،خطے میں اہم تبدیلیاں‌

اسلام آباد:افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق ،خطے میں اہم تبدیلیاں‌،اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے۔

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والا افغان طالبان کا یہ خصوصی وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے بارے بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔

ادھر افغان طالبان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ میں قائم ان کے سیاسی دفتر سے ایک اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو چکا ہے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں دورے کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی دعوت پر پاکستان جانے والے وفد کی ملا برادر قیادت کریں گے۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ کے عہدیدار امن عمل کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرنے کیلئے تنظیم کی سیاسی حکمت عملی کے تحت دنیا کے دیگر ممالک کے دورے باقاعدگی سے کرتے ہیں۔

Comments are closed.